ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی سی ڈی ایس کے فائدے کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں

آئی سی ڈی ایس کے فائدے کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں

Thu, 09 Mar 2017 23:21:19    S.O. News Service

نئی دہلی،9/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خواتین واطفال بہبود کی وزارت کے اطفال ترقی منصوبہ (آئی سی ڈی ایس) کے تحت کیش ٹرانسفر اور پروگرام کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے آدھارکارڈ لازمی نہیں ہوگا۔ دراصل کچھ اخبارات اور میڈیا چینلز نے آئی سی ڈی ایس کے تحت دیئے جانے والے منافع لینے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی بنانے سے متعلق خبریں شائع کی تھی۔ وزارت نے اسی سلسلے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 6 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے خشک راشن دینے کے مقام پر نقد ٹرانسفر کیا جائے گا۔ حقائق طور پر یہ مکمل طور غلط ہے، لہذا یہ واضح کیا جاتا ہے۔ دراصل آئی سی ڈی ایس کے تحت 6 سے 36 ماہ کی عمر کے بچوں کو (غذائی قلت کے شکار بچوں سمیت) اور حاملہ عورت،دھودھ پلانے والی خواتین کو گھر لے جانے کے راشن کے طور پر غذائی سپلیمنٹس پیش کیا جاتا ہے لیکن اس کی 3 سے 6 سال کے بچوں کو آنگن واڑی مراکز میں پکاپکایا کھانا دیا جاتا ہے۔ 3 سے 6 سال کی عمر کے بچوں کو پکا-پکایا کھانا ملتا رہے گا۔ موجودہ وقت میں اسے نقد ٹرانسفر میں تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
 


Share: